نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کا سینٹورس مال میں آتشزدگی واقعے اور نقصان پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار


اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اسلام آباد کے معروف کاروباری مرکز سینٹورس مال میں لگ نے والی آگ سے ہو نے والے نقصان پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کر تے ہو ئے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ وہ آتشزدگی کے اس واقعے کی شفاف انکوائری کرکے اصل حقائق کو سامنے لا ئے،

اپنے جاری بیان  میں انھوں نے کہا سینٹورس مال میں مو جو د دوکانوں، ہو ٹلوں اور دیگر کاروباری مراکز سے بڑی تعداد میں دیہاڑی دار مزدور وابستہ ہیں،حالیہ واقعے سے ان کا روز گار ختم ہو گیا ہے، حکومت ان مزدوروں کے لیے کسی پیکج کا اعلان کر ے تا کہ ان کے گھر کا چولہا جلتا رہے،جبکہ آتشزدگی کے اس واقعے میں سینٹورس مال میں مو جو د کاروباری مراکز کے ہو نے والے نقصان کو تخمینہ لگا کر انھیں بھی دوبارہ کاروبار شرو ع کر نے کے لیے مالی اعانت اور آسان شرائظ پر قر ضہ فراہم کیا جائے۔