اگر عمران حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہاکہ سائفر پر صدر نے کیا کہا اور (ن) لیگ کے ترجمان صحافیوں نے کس طرح صدر کے بیان کو پیش کیا اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفید جھوٹ بولنے میں بھی ان لوگوں کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ معیشت کی ابتر صورتحال کے حوالے سٹیٹ بینک کی رپورٹ انتہائی مایوس کن ہے، گروتھ ریٹ کی شرح دو فیصد کامطلب انتہائی بیروزگاری ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ اور بیروزگاری ایک خطرناک مجموعہ ہے جو غربت میں تیزی سے اضافہ کرے گا۔سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو گھٹنوں کے بل کردیا ہے۔