عرفان قادر کو معاون خصوصی احتساب و داخلہ کا قلمدان تفویض


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے معاون خصوصی عرفان قادر ایڈووکیٹ کو معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ امور مقررکردیا۔

اس حوالہ سے سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تیمور تجمل کی جانب سے باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔عرفان قادر ایڈووکیٹ کی تقرری سات اکتوبر سے نافذالعمل ہو گئی۔نوٹیفکیشن کی کاپی تما م متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عرفان قادرایڈووکیٹ کو 28ستمبر کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقررکیا گیا تھا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر ایڈووکیٹ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا اور ان کی تقرری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔