کراچی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کے گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں جنید ہاشمی، حافظ عالم، حبیب سمیت 32ملزمان کو بری کردیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کے گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
پراسیکیوشن ٹی ایل پی کے 32کارکنان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے جنید ہاشمی، حافظ عالم، حبیب سمیت 32ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا۔
ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو کھارادر پولیس نے 12اپریل 2021کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد کھارادر میں ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو کررہے تھے۔
عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ استغاثہ کی جانب سے جو الزامات لگائے وہ بے بنیاد ہیں۔