الیکشن کمیشن نے سٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے سٹیٹ بینک سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔

سٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔