عوام کی زندگی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے بدحال ہے،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے بدحال ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ عوام کی زندگی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے بدحال ہے اور اسحاق ڈار نے مہنگائی میں کمی دکھانے کے لئے اس ہفتے کے افراط زر کے اعدادوشمار میں یہ بتایا ہے کہ بجلی پچھلے سال سے 45.6 سستی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ظلم اور دھوکہ کیا۔