اسحاق ڈار سے گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ۔گورنرسٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مختلف بینکوں سے متعلق ہونے والی تحقیقات پر آگاہ کیا۔