بنوں (صباح نیوز)بنوں میں جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
بنوں پولیس کے مطابق میرا خیل کے علاقے میں 2 گروپوں میں طویل عرصے سے جائیداد کا تنازع چلا آ رہا تھا، صبح دونوں گروپوں کے افراد نے آمنے سامنے آنے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ۔
جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ، واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔