حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی نظم کل اسلام آباد کا دورہ کرے گا


اسلام آباد (صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی نظم21 ستمبر بروز بدھ اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

نائب قیمہ عطیہ نثار،ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان ،نائب ناظمہ صوبہ نزہت بھٹی ناظمہ ضلع نصرت ناہید،ان کی ٹیم ، یوسی اور زونل ناظمات سے اسلام آباد میں بلاک کوڈ کی سطح تک کیے جانے والے دعوتی اور تنظیمی کاموں کی رپورٹ پر بات چیت کریں گی۔نیز بدھ شام 3 تا 5 مرکزی نظم اسلام آباد کے اجتماع ارکان میں شرکت بھی کرے گا۔