سینیٹر شیری رحمان کی جاپانی سفیر سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان کی جاپان کے سفیرسے ملاقات ۔  جاپانی سفیر  نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع اور شدید تباہی پر گہرے افسوس کا اظہارکیا ۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ملاقات کے دوران سفیرکو امدادی کوششوں، ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں اورآبادی کی بحالی، تعمیرنو کے لیے درکارامداد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ جاپانی سفیرنے سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع اورشدید تباہی پرگہرے افسوس کا اظہار کیا۔

شیری رحمان نے بتایا کہ سیلاب اوربارشوں سے پاکستان میں 33 ملین افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ تعمیر نوکے لیے مزید اربوں کی ضرورت ہوگی،  جاپانی سفیر نے کہا  پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات  پرحکومت جاپان کی طرف سے پاکستان کو 7 ملین امریکی ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ امداد میں توسیع دی گئی ہے ۔