جماعت اسلامی حکومت نااہلی بدعنوانی کو اجاگر اورعوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلندکر رہی ہے ۔مولانا عبدالحق ہاشمی


 کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی حکومت نااہلی بدعنوانی کو اجاگر اورعوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلندکر رہی ہے ۔سیلاب متاثرین کی بحالی ان کے فنڈزکو دیانت داری سے خرچ کرنے ضرورت ہے ۔سیلاب فنڈزمیں کرپشن کے بجائے جانی ومالی نقصان کا ازالہ دیانت داری سے کیا جائے خالی خولی بیانات وبے عمل اعلانات بند کیے جائیں۔سیلاب زدہ علاقوں کو ریلیف ،طبی سہولیات ،راشن وخیمے اوربحالی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔حکومت اور ان کے اتحادی اقتدارکے نشے میں مست عوامی مسائل ومشکلات سے آنکھیں بند کی گئی ہے ۔متاثرین کے سروے ،بحالی میں ناانصافی ،اقربا پروری وسیاست سے گریز کیا جائے ۔صوبہ بھر کی زراعت ،معیشت ،تجارت وسڑکیں خراب ہوگئی ہیں ۔ موسم سرماسے قبل متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ فلڈریلیف ورک میںخیانت ناانصافی اور بدعنوانی کرنا عذاب الٰہی کو دعوت دینا ہے ۔ وفاقی وبلوچستان حکومت متاثرین کو امداد دینے ،ٹرین سروس، رابطہ پل ،شاہراہیں کھولنے ،وبائی امراض روکنے میں مکمل ناکام ہوئی ہے ۔جماعت اسلامی والخدمت فائونڈیشن ملک بھر کی طرح بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی خدمت کیساتھ فنڈریزنگ میں بھی مصروف ہیں عوام الناس مخیر حضرات تاجر برادری مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے پریشان حال متاثرین کی مددکیلئے آگے آئیں اور دیانت داری سے خرچ کرنے والوں کا ساتھ دیں حکومت اب تک غافل عوام پریشان متاثرین بے حال ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت میں اب تک بجلی بحال ہوئی ہے نہ پانی جس کی وجہ سے ہر طرف پریشانی عیاں ہیں ۔

جماعت اسلامی سیلاب متاثرین کی بحالی ان کو حکومت سے ریلیف دینے کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے ۔حکومت نااہل ناکام ہیں عوامی مسائل روزبروزبڑھ رہی ہے کوئی سننے والا نہیں ہر طرف لوٹ مار اقرباء پروری اور بدعنوانی کا دور دورہ ہے ۔جو جتنے بڑے سرکاری عہدے پر ہے اتنا ہی بے انصافی بدعنوانی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہے چند دیانت دار لوگوں کی وجہ سے یہ سسٹم چیونٹی کی چال چل رہی ہے دیانت دار لوگوں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ مسائل وپریشانیوں میں کمی آسکیں    حکمران ہوش کے ناخن لیں اور متاثرین کو ملنے والے رقوم متاثرین کر دیانت داری سے خرچ کریں حکومت گندم کے مصنوعی بحران پرقابو پاکر بلوچستان کے عوام کو گندم وآٹافراہم کریں ۔ سیاسی نعروں ،بے عمل اعلانات ،ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے پریشان حال عوام کا سوچ لیں عوام ان بدعنوانوں کا راستہ روکھنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں