راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں کمی آنے لگی ۔
ہسپتال حکام کے مطابق راولپنڈی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ، بینظیر بھٹو ہسپتال میں1، ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کے 3 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے 8 مریض داخل ہوئے ۔
دوسری جانب رواں سال پنجاب سے اب تک ڈینگی وائرس کے 23 ہزار 866 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ اس دوران صرف لاہور میں ڈینگی کے 17 ہزار 203 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
ادھر محکمہ صحت کے مطابق سردی بڑھتے ہی خیبر پختون خوا میں بھی ڈینگی کے کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔