نئی دہلی (صباح نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، بھارتی ٹیم کی قیادت روہیت شرما کریں گے۔
اسکواڈ میں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا اور رشبھ پنٹ شامل ہیں۔دنیش کارتھک، ہاردیک پانڈیا، روی چندرن ایشون، یوزویندرا چاہل اور اکسر پٹیل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جسپریت بمرہ، بھوونیشور کمار، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لیں گے۔محمد شامی، شریاس آئیر، روی بشنوئی اور دیپک چہار ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔