سردار خالد ابراہیم خان مرحوم کی یاد میں آل آزاد کشمیر والی بال ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو رہا ہے


راولاکوٹ(صباح نیوز)والی بال کے شائقین کیلئے خوشخبری ہے،تین روز آل آزاد کشمیر والی بال ٹورنامنٹ  کل بروز پیر کو ہونے جا رہا ہے،

تفصیلات کے مطابق رائل اسپورٹس کلب کوٹیڑہ کے زیر اہتمام والی بال  کے کھیل کے فروغ کیلئے  رائل اسپورٹس کلب اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے،

رائل اسپورٹس کلب کوٹیڑہ کے زیر اہتمام سردار خالد ابراہیم خان (مرحوم) آل آزاد کشمیر والی بال ٹورنامنٹ بارہ  سے چودہ ستمبر کے درمیان ہونے جا رہا ہے،جس کے چیف آرگنائزر سردار آصف نور حسین کوٹیڑہ ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں جہاں والی بال کی مختلف ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور اپنی صلاحیتوں کو مظاہرہ کریں گی وہی شائقین والی بال بھی آل آزاد کشمیر کی سطح پر ٹورنامنٹ سے خوب لطف اندوز ہو سکیں گے۔

رائل اسپورٹس کلب کوٹیڑہ کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں کامیاب ٹیموں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔