کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹروں نے پھر اپنے فرائض چھوڑ کر دھرنا دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پیرامیڈیکس اسٹاف اور ینگ ڈاکٹرز کا اپنے فرائض کو نظر انداز کرکے فیاض سنبل چوک پر احتجاجی دھرنا جاری رہا جس کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صوبے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مریض رل کررہ گئے، ڈاکٹرز نہ ہونے کے سبب مریض سخت تکلیف اور پریشانی میں مبتلا رہے۔