حکومتی ادارے عوام سیلاب متاثرین کو امداد دینے کیلئے سنجیدہ نہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی ادارے عوام سیلاب متاثرین کو امداد دینے کیلئے سنجیدہ نہیں الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کو ریلیف پہنچانے کیلئے صوبہ بھر میں سرگرم عمل ہے بدعنوانی کا راستہ روکھے بغیر ملک ترقی کرسکتا ہے یہ سیلاب متاثرین بحال ہوسکتے ہیں دوہفتے گزرنے کے باوجودعوام بجلی ،پینے کے پانی اورگیس سے محروم ہیں ۔آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثرلیکن پی ٹی آئی اورپی ڈیم ایم اب بھی سیاست سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں ۔الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ عوام کا اعتماد مخیرحضرات کا تعاون اورمتاثرین وپریشان حال عوام کی دعائیں ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نواں کلی کوئٹہ میں الخدمت جماعت اسلامی زون 25کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے وسائل جمع کرنے کے حوالے سے لگائے گیے امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر نائب امیر صوبہ ڈاکٹرعطاء الرحمان ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ،الخدمت فائونڈیشن کوئٹہ کے صدر عبدالمجید سربازی ،جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی ،ڈاکٹرعبدالرحیم ناصر ،حاجی محمد اکرم خلجی،سید جمیل آغا،احمد خان ودیگرذمہ داران ورضاکار موجودتھے اس موقع پر انہوں نے خطاب میں عوام سے متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔حکومت کے پاس بہت سے وسائل جمع ہوئے ہیں اس لیے ان وسائل وریلیف فنڈزکی تقسیم شفاف بناتے ہوئے ہرمستحق تک امدادپہنچائے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام فوری وشفاف ومنظم طریقے سے کیا جائے ریلیف ورک وامدادکو سیاست وبدعنوانی کی نظر نہ کیا جائے ۔جماعت اسلامی الخدمت کی تمام سرگرمیان شفاف دیانت داری واخلاص پر مبنی ہے اس لیے ہر طرف جماعت اسلامی والخدمت پراعتماد کیا جاتاہے ۔سیاسی جماعتیں ،صوبائی ومرکزی حکومتیں باہمی سیاسی اختلافات چپقلش کو ختم کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی مددکو یقینی بنائیں

اس موقع پر انہوں نے دکانداروں تاجروں اورمخیرحضرات سے متاثرین پریشان حال بے گھر افراد کی مددکی اپیل کی انہوں نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی اداروں کو بحالی وامدادکیلئے بہترین کام کی ضرورت ہے بارشوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں بحالی کیلئے دیانت واخلاص سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے گیس ،بجلی ،موبائل نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومتی اداروں کو جانفشانی سے کام کرنا چاہیے ۔الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کی صوبہ بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔مخیر حضرات ریلیف ورک میں بہتری ووسعت کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔بدقسمتی سے قومی پارٹیوں کے پاس سینٹ سیٹ خریدنے کیلئے اربوں کی رقم موجود لیکن متاثرین کی امدادکے حوالے سے یہ پارٹیاں خاموش ہیں