جماعت اسلامی بلوچستان کے گوادر،ہرنائی،چمن کے حق دو تحریکوں سے اظہاریکجہتی کیلئے صوبہ بھر میں مظاہرے


کوئٹہ(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی ہدایت پر کوئٹہ ،لورالائی،تربت،نصیرآباد،ڈیرہ مرادجمالی سمیت دیگر اضلاع میں گوادر،ہرنائی اور چمن کے حق دو تحریکوںسے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرے ریلیاں اور جلسے کیے گیے گوادر،چمن اور ہرنائی میں بھی احتجاج ہوا۔

اظہاریکجہتی کے جلسوں ،مظاہروں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ،سید امان اللہ شادیزئی ،تربت کے امیر واجہ غلام یاسین بلوچ ،لورالائی کے امیر زکریاملازئی ودیگر نے کہاکہ گوادر سے اُٹھنے والی حقوق کے حصول کی عوامی تحریک نے اہل بلوچستان کو جگا دیابدقسمتی سے حکومت اور اداروں کے عوام دشمن اقدامات کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوئی ،سیکورٹی فورسزکے منفی رویے ،منتخب نمائندوں کی غفلت وکوتاہی ،حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے عوامی مسائل میں بدترین اضافہ ہورہا ہے ۔

جماعت اسلامی گوادر مکران کے حق دو تحریک ،چمن بارڈر مسائل کے حل کیلئے اُٹھنے والی عوامی تحریک اورہرنائی کو حق دو تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہیں جماعت اسلامی نے حقوق کے حصول کے ان تحریکوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج بلوچستان بھر میں جلسے ریلیاں اور مظاہرے کیے ۔

حکومت گوادر کو حق دو تحریک کے قائدین سے بامقصدمذاکرات کرتے ہوئے ان کے تمام جائز مطالبات فی الفور تسلیم کریں۔ چمن انتظامیہ امیرجماعت اسلامی ضلع قلعہ عبداللہ چمن قاری امداد اللہ کے خلاف ایف آئی آرفوری واپس کرتے ہوئے چمن میں سرحدی تجارت کیلئے آسانی وسہولیات فراہم کریں ۔

باب دوستی کو باب دشمنی میں تبدیل نہ کریں ۔ جمہوری تحریکوں کی جانب سے حقوق مانگنے اور حق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر ،حکومتی ہتھکنڈے طاقت کے استعمال سے مسائل ،نفرتیں ،تعصب اور احساس محرومی پیداہوگی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت گوادر کے شہریوں وعوام کو ان کے جائز حقوق دیں ٹرالز مافیاسے مچھیروں کو نجات دلائیں۔گوادر کے بجلی پانی گیس تعلیم وصحت کے مسائل فوری حل کریں۔

ہرنائی کو حق دو تحریک کے قائدین گزشتہ دوڈھائی مہینے سے کوئٹہ میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں جبکہ نہ منتخب نمائندوں کو کوئی فکر ہے نہ حکومت اورانتظامیہ کو ۔یہ حکومت کی ناکامی اور جبر وظلم کے مترادف ہے۔

حکومت اعلانات دعوئوں کے بجائے چمن شاہراہ کو دو رویہ نہیں بلکہ موٹر وے بنائی جائے حکمرانوں کی غفلت کوتاہی وفاق کی ناانصافی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام سفیر کے جدید سہولیات موٹر وے ،میٹروبس اورنج لائن ٹرین سے محروم کیوں ہیں ۔

جماعت اسلامی بلوچستان کے دیرینہ سلگتے مسائل کو اجاگر ،حکومتی وانتظامیہ واسٹبلشمنٹ کی لوٹ مار و غفلت کے خلاف ہر فورم پر آوازاُٹھاتی رہیگی بلوچستان کے مظلوم عوام ،پسماندہ اضلاع کو حقوق نہ دیے گیے تو صوبہ بھر سے عوامی قوت وتائید کیساتھ بھر پور تحریکیں اُٹھیگی ۔حکومتی ،اسٹبلشمنٹ کی لوٹ مار ،بدعنوانی ،بے حسی کی وجہ سے بلوچستان کے اکثر اضلاع وعلاقے پتھر کے دور میں چلے گیے ۔ہر طرف نہ عوام کو بنیادی انسانی حقو ق میسر ہیں نہ تعلیم وصحت ،سفر کی جدیدسہولیات میسر ہیں۔

تعلیمی وصحت کی ادارے سازش کے تحت تباہ کیے جارہے ہیں ۔آفیسرز،ذمہ داران وملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں حکومتی آشیر باد سے ہر طرف غفلت بدعنوانی بے حسی ولوٹ مار جاری ہے ۔

عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کو حقوق دلائیگی تاکہ جبر ظلم کا راج ختم اور عوام خوشحال ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائیں حکومت اہل بلوچستان کوفی الفور حق دیاجائے بصورت دیگر ہر ڈویژن وہر ضلع سے حق دو تحریکیں اُٹھے گی جماعت اسلامی مظلوموں کی ان تحریکوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے عوام الناس جماعت اسلامی کی جدوجہد میںساتھ دیں تاکہ حکمرانوںکو لوٹ مار کے بجائے عوام کے مسائل کے حل کی جانب راغب کیا جائے #