معاشی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، محمد زبیر


کراچی (صباح نیوز)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد زبیر نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوںنے کہا کہ ملک کی معاشی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

ڈالر اس وقت ناقابل یقین 179.50 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں صرف اس ہفتے 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ہم ایک مکمل تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور زرمبادلہ  کے ذخائر رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔