بلوچستان سے ایک ٹن منشیات کی پنجاب سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام


اسلام آباد(صباح نیوز) بلوچستان سے  ایک ٹن منشیات کی پنجاب سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جا رہی تھی۔

اے این ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران بین الصوبائی سمگلرز گروپ کے 2 کارندے گرفتار ہوئے۔

اے این ایف کی جانب سے تفصیل بتائی گئی کہ برآمد شدہ منشیات میں 1020 کلو چرس اور 28 کلو 800 گرام ہیروئن شامل ہے۔

اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا  ۔