مستونگ(صباح نیوز)مستونگ میں کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر پک اپ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دونوں گاڑٰیوں میں آگ لگ جانے سے 3 افراد جھلس کرجاںبحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے قریب کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر پک اپ وین اور مزدہ ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجہ میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پک اپ وین میں ایرانی تیل موجود تھا جس کی وجہ سے آگ بڑے پیمانے پر پھیلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔