پی ایس ایل سیزن8 کے میچز کے شیڈول کا اعلان،9 فروری سے میدان سجیں گے


لاہور(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپرلیگ 8 کے میچز اگلے سال 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپرلیگ کے میچز لاہور،کراچی،ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

دوسری جانب انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جوز بٹلر صحت یابی کے بعد کپتان کے فرائض انجام دینگے، ان کی عدم دستیابی کی صورت میں معین علی کپتان ہوں گے۔

کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، معین علی، ہیری بروک، جورڈن کوکس شامل، سام کرن، بین ڈکیٹ، لیم ڈاسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل راشد، فل سالٹ، اولی سٹون، رئیس ٹاپلی کے ساتھ ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بین اسٹوکس، جونی بیرسٹو کو دورہ پاکستان کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، جبکہ کرس جورڈن، لیام لونگسٹن بھی دورہ پاکستان کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔