آفات کا مقابلہ ملکر دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے کرنے کی ضرورت ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ آفات کا مقابلہ ملکر دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے کرنے کی ضرورت ہے حکومت اعدادوشمار اورکمیٹیاں وکمیشن بنانے کے بجائے متاثرین کی امدادوبحالی کاکام کریں ۔ دریاوبرسانی نالوں، سیلانی راستوں ،پانی کے راستے میں غیر قانونی تعمیر ات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے ۔معاشی غلامی والا آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط جاری ہونے پر شادیانے بجانے کے بجائے افسوس کرنا چاہیے ۔ بجلی ،گیس ،موبائل ،نیٹ ،پانی ،رابطوں سڑکوں کی بحالی یقینی بنائی جائے ۔ جماعت اسلامی سیلاب متاثرین کیساتھ اورمتاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت واپوزیشن سیاست ،الزامات ،کرسی بچانے کے بجائے ملکر متاثرہ عوام کی خدمت کریں ۔اندادی فنڈزریلیف ورک میں کرپشن کرنا تباہی وبربادی کے راستے ہیں ۔ موجودہ حالات میں وزیراعلیٰ اوروزیر اعظم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے بدقسمتی سے موجودہ پریشان کن صورتحال میں حکومت اور حکومتی اہلکار اور منتخب نمائندے غائب ہوجاتے ہیں جماعت اسلامی والخدمت فائونڈیشن روزاول سے متاثرین کے دکھ درد،انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے ،سروے ،ریلیف ورک اوربحالی میں ساتھ ہوں گے ۔بارشوں اورسیلاب نے بلوچستان میں ہر طرف تباہی مچائی ہے ۔آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت مستقل بنیادوں پر کام کریں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کیلئے حکومت فی گھر دس لاکھ گرانٹ دے دیں ۔جانی نقصان کرنے والوں کو بھی فی الفور معاوضہ دیا جائے ۔حکومت منصفانہ سروے کرکے مال مویشی مکانات ودیگر نقصانات کا بہترمعاوضہ کاانتظام کریں بدقسمتی سے ایسے مواقع پر عالمی قومی سطح پر فنڈزجمع ہوجاتے ہیں لیکن بہتر منصفانہ انتظام واحتساب نہ ہونے کی وجہ سے فنڈزکرپشن کی نظرہوجاتے ہیں ۔متاثرین جماعت اسلامی الخدمت کے ہوئے ہوئے خودکو تنہانہ سمجھیں حکومت متاثرین کی بہتر معاونت کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات استعمال کریں ۔بارشوں نے بلوچستان کو دس سال پیچھے دھکیل دیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرین کی امداددیانت سے پریشان حال متاثرین پر خرچ کیا جائے ۔