کراچی(صباح نیوز)امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ،انٹربینک میں ڈالرریٹ 171 روپے 75 پیسے کی سطح پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے میں آئی، ایک روپے 3 پیسے کی کمی کے ساتھ انٹربینک میں امریکی کرنسی 171 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوئی۔
گزشتہ روز روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے کم ہو کر 172 روپے 78 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے تاحال ڈالر کی قدر میں 3 روپے 52 پیسے کمی آئی ہے، سعودی تعاون کے بعد ڈالر کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی