کوئٹہ (صباح نیوز)صوبہ بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال اور موسمی حالات کے پیش نظر انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 29اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا کہ بلوچستان بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 29اگست سے شروع ہونی تھی تاہم صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کو ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم 5ستمبر سے شروع ہوگی۔