پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، 13لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور


  اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللہ تارڑ اور، رانا مشہود سمیت مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے مسلم لیگ( ن) کے 13 رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

حفاظتی ضمانت منظور ہونے والوں میں عطاء تارڑ ،اویس لغاری، رانا مشہود دیگر ن لیگی رہنما شامل ہیں،عدالت نے دو ہفتے تک پنجاب پولیس کو لیگی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا۔