دنیا ئے موسیقی کے استاد، نصرت فتح علی خان کو ہم سے جدا ہوئے 25 برس بیت گئے


اسلام آباد(صباح نیوز) دنیا ئے موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور قوالی کے فن کو نئی جہت دینے والے استاد نصرت فتح علی خاں کو ہم سے جدا ہوئے 25 برس بیت گئے لیکن ان کی بنائی ہوئی دھنیں آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے، آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے

دنیا ئے موسیقی کے استاد، نصرت فتح علی خان کی25 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی ان کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے جس کی وجہ سے ان کا نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔