نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا


کوئٹہ(صباح نیوز)نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کل (جمعہ کو) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں ہوگا۔ عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ اور میر جان جمالی سپیکر کے مضبوط امیدوار ہیں۔

جام کمال کے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب  کل (جمعہ کو) صبح 10بجے اسمبلی اجلاس میں کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ اور سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ قائد ایوان منتخب ہو سکتے ہیں۔ اسمبلی سے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد شام کو نئے وزیر اعلیٰ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔