آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت


لندن(صباح نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں 213ویں ریگولر کمیشنگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطانوی افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے پہلے فوجی سربراہ ہیں جنہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ہے۔ برطانوی کیڈٹس کے علاوہ26ممالک کے41بین الاقوامی کیڈٹس بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک تھے۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے دو کیڈٹس عبداللہ اور مجتبیٰ بھی شامل ہیں۔