پنجاب میں دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پاپندی


لاہور(صباح نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے دریاؤں، نہروں، تالابوں، نالوں، جھیلوں اور ڈیموں پر تیراکی اور نہانے پر مکمل پاپندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تیراکی اور نہانے پر پاپندی ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔

مراسلے کے مطابق بارشوں کے دوسرے سپیل کے باعث دریاؤں، نہروں، تالابوں، نالوں، جھیلوں میں پانی کا لیول بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔

مراسلے میں بتایا کہ خاص طور پر نوجوان جب دریاؤں، نہروں، تالابوں، نالوں، جھیلوں پر جاتے ہیں تو ڈوبنے کے واقعات ہو رہے ہیں جس کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ کھاریاں میں 48 گھنٹوں کے دوران 2  واقعات میں 3 بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیڈ کھوکھراں لنک نہر کنارے پاں پھسلنے کے باعث 6 سالہ بچہ ابراہیم نہر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔