غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملے میں 8 فلسطینی شہید، شہدا کی مجموعی تعداد41,909 ہو گئی

غزہ (صباح نیوز) غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں  جبکہ  ایک سال کے دوران شہدا کی تعداد 41,909 ہو گئی ہے۔ 97,303 زخمیوں کے علاوہ ان میں سے 60 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین  ہیں ۔ منگل کوغزہ کی جنوبی پٹی میں رفح شہر کے شمال میں ایک واٹر فلنگ اسٹیشن   پر اسرائیلی طیارے نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے ۔قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 367ویں روز بھی محصور غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور تباہ کن جنگ کے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا۔

غزہ یورپین ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رفح شہر کے شمال میں واقع خربت العدیس کے علاقے میں اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد 8 فلسطینیوں کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں۔اسرائیلی  فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ منگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 368واں روز ہے۔قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا،

جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔فلسطینیوں کی منظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کے درمیان زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔صفا نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے جبالیہ کیمپ میں مسلسل چوتھے روز بھی شدید فضائی اور توپخانے کی بمباری کے دوران دراندازی جاری رکھی اور کئی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرکے رکاوٹیں کھڑی کیں۔قابض فورسز نے مغربی غزہ کی طرف بھی جا کر جبالیہ سروسز کلب کے اطراف میں گاڑیاں کھڑی کیں اور وہاں سویپنگ آپریشن کیا۔قابض فوج نے گاڑیاں کلب کے مغربی جانب سے القصاص کے علاقے میں