حکمران امریکی و آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات حاصل کریں، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)    امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ افغانستان میں امریکی مداخلت ،ڈرون حملے قابل مذمت،پاکستانی حکمرانی امریکی وآئی ایم ایف کے غلامی سے نجات حاصل کریں ۔امریکہ نے پاکستان ،افغانستان سمیت اسلامی مملکتوں کی سلامتی اور خود مختاری کو پامال کر رہاہے ۔امریکی دہشت گردی نے پوری دنیا کو اپنی لیپٹ میں لے رکھا ہے حکمران ذاتی پارٹی مفادات اقرباء پروری کررہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو دیانت دار قیادت دیکر مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی ۔

یہ بات انھوں نے ایک بیان میں کہی۔امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے مسائل ومشکلات اجاگراور حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔  بدعنوانی ،مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسز،آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہوکر اُٹھنا ہوگا عوامی مسائل حل کرنے ،امریکی غلامی،آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات کیلئے حکمران سنجیدہ نہیں۔پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم نے ملک کو معاشی طور پر دلوالیہ ،معیشت کا بھٹہ بیٹاکر سری لنکا بنادیا ہے۔

مہنگائی نے غریب کو دووقت کی روٹی سے بھی محروم کردیاہے۔ عوام الناس ،علمائے کرام آئمہ کرام سمیت ہر طبقہ ماہِ محرم الحرام میں احترام اور امن کو یقینی بنائے میدانِ کربلا میں حق اور باطل کا معرکہ، اہل ایمان کی مشترکہ طاقت ہے۔ حسینیت قرآن و سنت کا راستہ اور یزیدیت قرآن و سنت سے انحراف ہی انحراف ہے۔یہ ماہ مبارک جہاں امام حسین  کی شہادت کی یاد دلاتا ہے وہاں خلیفہ دوم حضرت عمر  کی شہادت کے غم کو بھی تازہ کرتا ہے۔ ہر طبقہ اس بات کا عزم کریں کہ ماہ محرم الحرام میں امن،

باہمی احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور فلسفہ شہادت حسین اورشہادت حضرت عمر  کے تذکرے کو عام کیا جائے گا۔ پاکستان میں مسلکی ہم آہنگی، برداشت، اخلاقی قدروں کے احیائ، منبر و محراب کے انقلابی اور تبلیغِ دین کے جوہری کردار کے احیائ، شعائر اسلام کی حفاظت اور نظام مصطفٰیۖ کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اتحاد امت کے لیے ضروری ہے کہ قرآن و سنت کی بالادستی ہو۔جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔