راشد نسیم کل جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے نظم کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے


لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم جمعہ کو جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے نظم کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

منصورہ میں صبح گیارہ بجے شروع ہونے والے اجلاس میں راشد نسیم جو کہ جماعت اسلامی کے الیکشن کمیشن کے سربراہ ہیں مختلف سرویز کی روشنی میں صوبہ کی سیاسی صورت حال اور جماعت اسلامی کی پوزیشن پر بریفنگ دیں گے۔ صوبائی نظم بریفنگ کے نتیجے میں آئندہ حکمت عملی  اور کام کو بڑھانے سے متعلق فیصلے اور تجاویز تشکیل دے گا۔

واضح رہے راشد نسیم کی ذمہ داریوں میں سیاسی جماعتوں کی عوامی پذیرائی سے متعلق کیے گئے سرویز پر نظر رکھنا اور جماعت اسلامی کی مقبولیت جانچنے کے لیے سائنسی سرویز کا انعقاد اور قیادت کو ان سے متعلق اطلاعات فراہم کرنا ہے۔