بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری


کوئٹہ (صباح نیوز)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کے 20 ہزار 187 پیکٹس تقسیم کئے گئے۔متاثرہ علاقوں میں 13 ہزار 440 خیمے، 8 ہزار 530 کمبل، 7 ہزار 500 واٹر کولر اور 9 ہزار 780 مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5ہزار 40 گیس سلنڈرز اور 1700پلاسٹک میٹس بھی اب تک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں حب ڈیم سمیت 7ڈیم سیلابی پانی کی تاب نہ لاکر ٹوٹ چکے ہیں۔