بلوچستا ن وصوبائی دارالحکومت کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی واخلاص کا مظاہرہ کرنا ہوگا،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمران اوراپوزیشن اپنی اپنی کرسیاں بچانے میں مصروف انہیں ڈالر وپٹرول کی قیمتوں وقرضوں میں اضافے سے کوئی سروکار نہیں۔ بلوچستا ن وصوبائی دارالحکومت کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی واخلاص کا مظاہرہ کرنا ہوگابلوچستان کے حکمران عوام سے کبھی مخلص نہیں ہوئے الیکشن سے پہلے کے وعدوں پر عمل کرکے بلوچستان کو مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔مہنگائی، بدعنوانی حکمرانوں کے پیدا کردہ مسائل ہیں جماعت اسلامی نے ان مسائل کے خلاف عوامی بیداری مہم چلارہی ہے۔بارش کے متاثرین کی دادرسی کی جائے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیوں نے بھی بلوچستان کے مظلوم عوام کا استحصال کیا ہے بلوچستان کے عوام کا ولی وارث کوئی نہیں صوبے کے وسائل استعمال کیے جارہے ہیں وسائل سے مالامال بلوچستان کولوٹنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بدعنوانی کورکھوانابھی ممکن نہیں رہا ۔

جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بدعنوانی ،بدامنی اور مہنگائی کے خلاف بھر پور عوامی بیداری مہم چلارہی ہے انشاء اللہ ہم احتساب کے اداروں کو بھی جگائیں گے اور لوٹ مار کرنے والو ں کی راہ میں مشکلات پیداکرکے عدل وانصاف کی اسلامی حکومت کاقیام ممکن بنائیں گے اسلامی حکومت قائم ہوگی تو عوامی مسائل حل اور عوام کی مشکلات وپریشانی میں کمی آسکے گی ۔قوم جماعت اسلامی کے عوامی جدوجہد میں ساتھ دیں تالہ لوٹ مار کا راستہ روکھاجاسکیں ۔مہنگائی بدامنی اوربدعنوانی نے مظلوم بلوچستان کے غریب وکم آمدنی والوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے بلوچستان کے عوام کو بھر پور ریلیف دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی مشکلات وپریشانی کم ہوجائیں ۔اے پی ڈی جماعتوں اور پی ٹی آئی نے باربار باریاں لیکر عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا ہے جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کریگی عوام مسائل کے حل اسلامی نظام کے قیام اور لٹیروں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں