اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے امریکا میں پراپرٹیز کے معاملے پر نیب کی تحقیقات کے کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔
نیب نے دورانِ سماعت آصف علی زرداری کی درخواستِ ضمانت پر عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔احتساب عدالت نے 14 دسمبر کو نیب اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے دلائل طلب کر لئے۔
نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ آصف علی زرداری امریکا میں پراپرٹیز پر جاری نیب کی تحقیقات میں مطلوب نہیں ہیں۔نیب نے کہا کہ تاحال آصف علی زرداری کے وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے۔