سیاستدان باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کریں ، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے بجائے وزرء وبیوروکریسی کے مسائل حل اوران کو خوش کر رہی ہے کابینہ بیوروکریسی آفیسرزکی شاہ خرچیاں قومی خزانے پربوجھ ہے بدعنوان ،عوام سے دور وزراء وبیوروکریسی سے خیر کی توقع نہیں ۔آمرانہ طرزحکومت کا راستہ ہموار کرنے کے بجائے سیاستدان باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری منصفانہ غیرجانبدارانہ انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔ہٹ دھرمی اور انتشار کی سیاست نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول کے لئے اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور پرو اسٹیبلشمنٹ کا کھیل ،کھیل رہی ہیںجوجمہوریت اورملک کے لیے مناسب نہیں۔ ملک و قوم کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں ، رہی سہی کسر بجلی کے نرخوں میں ہوشر با اضافے نے پوری کر دی ہے ۔  پی ٹی آئی کے بعد پی ڈی ایم کی ورلڈ بنک کی غلامی معیشت کو تباہ ملک کو لے ڈوبیگی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہوشربا اضافے سے غریب عوام دووقت کے کھانے کو ترسیں گے ۔چہرے بدلنے سے نہیں تبدیلی اسلامی نظام کو نافذ کرنے سے آئیگی قوم نے آئی ایم ایف کے غلاموں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو مسترد کرنا ہوگا بصورت دیگر مزید تباہی وبربادی آئیگی ۔

ملک قرضوں میں ڈوب گیا عوام دو ووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں بجلی گیس پانی روزگار امن کے مسائل بڑھ گئے ہیں مہنگائی نے جینے کا حق چھین لیا اس کے باوجود حکمران ونام نہاد اپوزیشن آپس میں لڑرہے ہیں عوام کی فکر کسی کو نہیں پی ٹی آئی پی ڈی ایم سب آپس میں ملے ہوئے ہیں ۔ اصل اپوزیشن اب بھی جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی ہی ملک وقوم کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں حکمران اپوزیشن واسٹبلشمنٹ یہ سب آئی ایم ایف کے غلام ہیں اور ان کو عوام کی مشکلات کا احساس ہی نہیں۔