آلودگی سے پاک پاکستان اولین ترجیح ہے،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک پاکستان اولین ترجیح ہے، آلودگی سے بچنے کیلئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے، متعلقہ محکمے آلودگی سے بچنے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت آلودگی سے متعلق اجلاس ہوا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ہمارے منشور کے مطابق صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان اولین ترجیح ہے، بڑے پیمانے پر شجرکاری سے شہروں کو سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔