چیئرمین سینیٹ کا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار


اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

چیئرمین سینیٹ نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال کو سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔