کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ عام عوام منصفانہ وسستے انصاف سے بہت دورہیں سیاسی ،انتظامی ،سرکاری ،معاشی ،عدالتی نظام کوبدعنوان بنا دیا گیاہے ۔ حکومتی واسٹبلشمنٹ کے گھٹ جوڑسے چند افراد مستفید ومالامال ہوجاتے ہیں جبکہ عام عوام متاثرپریشان اور نقصان میں رہتے ہیں۔بدعنوان حکمرانوں واسٹبلشمنٹ کے غلط کردار کی وجہ سے ملک کا وقار مجروح عوام کا نقصان ہورہا ہے۔بلوچستان کے مسائل سے روگردانی ٹھیک نہیں ۔بلوچستان میں حکومتی بدانتظامی ،بدعنوانی اور لاپرواہی مسائل کی جڑہیں جماعت اسلامی بلوچستان کے مسائل کوہر پلیٹ فارم پر اجاگر اورحل کی کوشش کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے دوروزہ صوبائی مجلس شوریٰ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبہ بھر سے اراکین شوریٰ ،جماعت اسلامی وبرادرتنظیمات کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کے سیاسی ،علاقائی ،جماعت اسلامی کے تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بدترین مہنگائی ،حکومتی بے حسی ،لاپتہ افراد کی بازیابی ،بارش متاثرین،بجلی لوڈشیڈنگ ،بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔
اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ظلم کے نظام کو سپورٹ کرناظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی نظام کے قیام عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ بلوچستان میں غربت بے روزگاری کے ذمہ داربدعنوان عناصر ہے ۔ جن پارٹیوں کے ممبران صوبائی وقومی اسمبلی اور سنیٹرزنے باربار اقتدارمیں آکر عوام کے مسائل حل نہیں کیے ان کو دوبارہ آزمانا دانشمندی نہیں۔بلوچستان بلخصوص صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،ٹینکر مافیا نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ۔حکمران بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی بند کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو بازیاب ،عوامی اجتماعی مسائل فوری حل کریں ۔ بلوچستان میں انتشار،لسانیت فرقہ واریت کا راستہ روکھنا ہوگا بلوچستان کے عوام کو معاشی آئنی حقوق دینے کی ضرورت ہے بدعنوان حکمران ،اسٹبلشمنٹ،آئی ایم ایف کے ملازمین کی گٹھ جوڑ نے مہنگائی ،مسائل ،قرضوں میں اضافہ کر دیا ہے دیانت دار دین دار حکمران نہ ہونے کی وجہ سے عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گیے ہیں قیام پاکستان سے چند خاندان وسائل پر قابض جبکہ عوام اور عوام کی حقیقی قیادت مسائل کے گرداب وپریشانیوں میں پھنس گیے ہیں ۔بلوچستان وسائل سے مالامال مگر نہ صوبے کے عوام کو دیانت دارجمہوری حکومت ملی نہ وسائل کو عوام پر خرچ والی دیانت دارٹیم ملی جس کی وجہ سے وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام پریشانیوں مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں