کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق دو روزہ دورے پر31جولائی کوکوئٹہ پہنچیں گے۔ دورے کے دوران وہ 31جولائی بروزاتوار مدرسہ جامعہ صوت القرآن نواں کلی میں عظیم الشان پیغام قرآن کانفرنس میں جلسہ دستاربندی سے خصوصی خطاب کریں گے۔
یکم اگست بروزپیر کوئٹہ پریس کلب میں اسلامی نظام کے قیام ،علماء اتحاد،مہنگائی وسودی معیشت اور اسرائیل کے حوالے سے بعنوان ” علماء ومشائخ اتحاد امت کانفرنس” سے خصوصی خطاب کریں گے
سراج الحق کے ہمراہ جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے صدرسابق ایم این اے شیخ القرآن مولانا عبدالمالک ،ناظم اعلیٰ جمعیت اتحادالعلماء شیخ القرآن چیف خطیب خیبرپختونخواہ مولانا حافظ محمد اسماعیل ،جمعیت طلباء عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا حافظ شمشیر علی شاہد ،شیخ القرآن والحدیث ممتا زعالم دین نوراحمددین بھی ہوں گے