جماعت اسلامی کے امرائے اضلا ع کا اجلاس کل طلب


کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے صوبہ بھر کے امرائے اضلاع کا ایک روزہ اجلاس کل ہفتہ 23جولائی کو صبح ساڑے دس بجے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس الگیلانی روڈ کوئٹہ طلب کیاہے اجلاس میں سہ ماہی رپورٹ منصوبہ عمل کے مطابق پیش کی جائیگی اور گزشتہ بلدیاتی الیکشن کی رپورٹ بھی امرائے اضلاع پیش کریں گے اجلاس میں مولاناعبدالحق ہاشمی خصوصی خطاب ،آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے جائیں گے امرائے اضلاع سے بروقت شرکت کی استدعاکی گئی ہے،

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے بلوچستان بھر کے اراکین شوریٰ کا دوروزہ ششماہی اجلاس آج ہفتہ کوبعد نمازعصر ساڑے چھے بجے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہائوس الگیلانی روڈ کوئٹہ میں طلب کیا ہے ۔اجلاس کا آغازمولانا عبدالحق ہاشمی کے خصوصی خطاب سے ہوگا اجلاس میں سابقہ فیصلوں ،

منصوبہ عمل پر عمل درآمدکاجائزہ ،ششماہی تنظیمی ،بلدیاتی الیکشن تفصیلی رپورٹ پیش کی جائیگی اجلاس میں مالیات کا آڈٹ رپورٹ ناظم مالیات پیش کریں گے اوراس موقع پرسالانہ بجٹ منظوری بھی ہوگی۔اجلاس میں آئندہ الیکشن تیاری ،بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو مشاورت وقراردادیں پیش کی جائیگی ۔اجلاس اتوار کو بھی جاری رہیگا صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اراکین شوریٰ کو تیاری کیساتھ بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے