جنوبی کشمیر میں دیوار گرنے سے 3 غیر کشمیری مزدور ہلاک ہو گئے


سری نگر:جنوبی کشمیر میں دیوار گرنے سے 3 غیر کشمیری مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔

پلوامہ میں ایک بھٹے کی دیوار گرنے  کایہ واقعہ ضلع کے علاقے کاکا پورہ کے گاؤں اوکھو میں پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق بھٹے کی دیوار اچانک گر گئی اور تین غیر مقامی مزدور اس کی زد میں آکرموقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک شدگان کی شناخت لقمان خان، راج دیو اور کلبی خان کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے۔