میرپور(صباح نیوز) ڈویژنل ٹیچنگ اسپتال میرپور کے ایم ایس نے ہسپتال میں 17سالہ لڑکے کی وفات پر چار ڈاکٹرز سمیت عملے کے پانچ افراد کو معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمرشل سینٹر نانگی میں رہائش پزیر محنت کش محمد رفیق کے 17سالہ بیٹے محمد شفیق کو اسپتال لایا گیا تو مریض کی جانب کوئی توجہ نہ دی گئی جب نوجوان کی طبیعت زیادہ بگڑی تو عملے نے ورثا نے ایک انجکشن لکھ کر چٹ تھما دی کہ میڈیکل اسٹور سے لے ائیں ۔کچھ دیر بعد انجکشن لگتے ہی نوجوان دم توڑ گیا ۔
عینی شاہد علی شان اور مرحوم کے والد کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار ڈاکٹرز کو مریض کا بلڈ پریشر چیک کرنے کی درخواست کی لیکن کسی نے توجہ نہ دی۔نوجوان کی موت پر ورثا نے احتجاج شروع کیا تو ایم ایس نے پولیس بلا لی
ورثا نے ڈاکٹرز کی مسیحائی بارے سب کچھ بتایا۔ ایم ایس نے چار ڈاکٹرز سمیت پانچ افراد کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔لڑکے کے ورثا اور سول سوسائٹی راہنماں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے ڈیوٹی ڈاکٹرز کے خلاف قتل کی ایف ائی ار درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے