الخدمت لیب لاہور، اولڈراوین یونین کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط


لاہور(صباح نیوز)الخدمت لیب لاہور اور اولڈ راوین یونین کے مابین مفاہمتی کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور، سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، سیکرٹری جنرل شاہد اقبال،اولڈ راوین یونین کے صدر ڈی آئی جی اسپیشل برانچ جہانزیب نذیر خان، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالباسط اور دونوں اداروں کے دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

اولڈ راوین یونین کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالباسط اور الخدت لیب لاہور کے چیئرمین مغیث شاہد قریشی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کی رُوسیالخدمت لیب لاہور کی طرف سے یونین ممبران، جی سی یو کے ملازمین، طلبہ و طالبات اور اُن کے اہل خانہ کو تمام ٹیسٹوں پر 25 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔

اس موقع پر اولڈ راوین یونین کے صدر ڈی آئی جی جہانزیب نزیر خان نے کہا کہ ہم نے اولڈراوینز سے جو وعدے کیے تھے وہ ہم پورے کر رہے ہیں۔

ممبران اور ان کے اہل خانہ کو سہولیات پہنچانا ہمارا اصل مقصد ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت ملک بھر بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمت کے میدان میں سرگرم عمل ہے اور دو ادارے جو عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہے ہیں ان کا آپس میں اکٹھے ہونا خوش آئند ہے۔

تقریب میں اکرام الحق سبحانی، ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی، پروفیسر ذکریا بٹ، ڈاکٹر ابرار الہی ملک، جہانگیر اقبال میو نے بھی شرکت کی۔