ملک کو قرضوں کے دلدل ،امریکی غلامی وآئی ایم ایف کے جال میں پھنسانے والے پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اوراسٹبلشمنٹ ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک کو قرضوں کے دلدل ،امریکی غلامی وآئی ایم ایف کے جال میں پھنسانے والے پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اوراسٹبلشمنٹ ہیں ایک دوسرے کوالزام دینے والے یہ سب خود مجرم ہیں ۔پی ڈی ایم کو وزارت عظمیٰ اور پی ڈی ایم لیڈرزکے بچوں کو وزارتیں مل گئی عوام مہنگائی ،غربت وبے روزگاری میں جل رہے ہیں ان سے ان کا کوئی سروکار نہیں ملک کی معیشت ،قومی بنک آئی ایم ایف کے حوالے کرکے مستقل تباہی وبربادی کاسوداکیا گیا پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی اوراسٹیلشمنٹ پاکستان کو سری لنکابناکر چھوڑے گی ۔عوام آزمائے ہوئے کو نہ آزمائے بلکہ دیانت داردین دار خدمت کے جذبہ سے سرشارجماعت اسلامی کی ٹیم کا ساتھ دیں تاکہ لٹیروں کو سزا،قومی دولت عوام پر خرچ اور مسائل حل ،ملک میں اسلامی نظام نافذ ہوجائے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی اور بھاری سودی قرضے آئی ایم ایف کے ملازمین لے رہے ہیں جبکہ ادائیگی کیلئے قو م ،قومی املاک کو پیش کیا جائیگا آئی ایم ایف اور امریکی غلامی سے نجات میں ترقی وخوشحالی ہے ۔بھاری قرضوں کی قسط ملنے پر شادیانے بجانے والے آئی ایم ایف کے خلاف وملازمین ہیں انہیں عوام اور ملک سے کوئی سروکار نہیں ۔یہ لوگ پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں سے تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں ۔بدقسمتی سے ہماری بیوروکریسی ،اسٹبلشمنٹ بھی اس جرم میں برابرکے شریک ہیں ملک تباہ ،معیشت وقومی بنک دشمن کے ہاتھ میں چلاگیا جبکہ ہمارے نام نہادحکمران خوشی وکامیابی کا اظہار کر رہے ہیں جولمحہ فکریہ ہے ۔ملک وملت کو تباہ کر نے والے یہی موجودہ وسابقہ اورکئی دہائیوں سے قوم پر مسلط حکمران اور اسٹلشمنٹ ہیں اورعوام کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کیلئے ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں یہ سب لشکر آئی ایم ایف وامریکی مفادات کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ریکوڈک سیندک گوادر وسی پیک کا فائدہ وثمرات بلوچستان کو نہیں دیے جارہے جو یہاں کے عوام کیساتھ زیادہ ودشمنی ہے۔بدقسمتی سے قوم کوانصاف نہیں مل رہامیڈیا اسٹبلشمنٹ ،سیاسی جماعتیںوبڑی قوتیں قوم سے مخلص نہیں۔ جماعت اسلامی ان مظالم پر خاموش نہیں رہے گی قوم نے سب کو آزما لیا سب امریکی آلہ کار وآئی ایم ایف کے غلام ثابت ہوئے اب قوم کو مسائل کے حل ترقی وخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا ۔