کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی مری کیمپ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگرد گرفتار کر کے گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران مبینہ دہشت گرد غوث بخش کو گرفتار کیا گیا۔ مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق غوث بخش کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔غوث بخش نے تنظیم کی جانب سے مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
مارگٹ میں ہونے والے ایف سی چیک پوسٹ حملے میں بھی شامل رہا، حملے میں بارہ ایف سی اہلکار شہید ہوئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔