ملک وملت دشمن ملک میں لسانیت و عصبیت اورفرقہ واریت پھیلاکر نفرت تعصب کی سازش کر رہے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک وملت دشمن ملک میں لسانیت و عصبیت اورفرقہ واریت پھیلاکر نفرت تعصب کی سازش کر رہے ہیں انشاء اللہ عوام اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سازشی قوتوں کو ناکام بنائیں گے۔کراچی سمیت ملک کا ہر شہر ہر زبان بولنے والوں اور مختلف قبیلوں اور برادریوںسے وابستہ افراد کی دھرتی ومسکن ہے،کوئی کسی کو بھی دھرتی سے الگ نہیں کرسکتا، سب نے مل کرملک دشمنوں کو ناکام بنائیں   حکمران اوران کے آلہ کار مختلف طبقات کے لوگوں کو آپس میں لڑوا کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے لسانیت و عصبیت وفرقہ وایت کے نام پرسیاست کرنے والے نفرت وتعصب پھیلارہے ہیں ۔بلوچستان میں بھی کئی بار لسانیت و عصبیت اورفرقہ واریت کی آگ لگائی گئی لیکن الحمداللہ عوامی اتحاد ویکجہتی سے یہ ناکام ہوئے لیکن یہ سازشی عناصرخاموش نہیں ہیں ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداررے حید رآباد میں ہونے والے واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات کرتے ہوئے واقعے کے بعد معاشی قتل عام کرنے اور اس واقعے کی بنیاد پر لسانیت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر قائدکی دوافرادکے واقعے کی آڑ میں سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کو ایک بار پھر لسانیت اورنفرت کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے ،ایک واقعہ کو بنیادبناکر لسانی فسادات کروانے کی ایک سازش ہورہی ہے اور اس میںکچھ لوگوں کے مذموم سیاسی مقاصد بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر عوام کو سندھی ،پٹھان ،بلوچ ،پنجابی میں تقسیم کیا جارہا ہے ۔عصبیت لسانیت فرقہ واریت اور قومیت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے تاریخ گواہ ہے سب سے زیادہ اپنے لوگوں وقوموں کونقصان پہنچایاسندھ کے اوردیگر قومی پارٹیاں پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اس مسئلے کو حل کریں ۔کسی بھی واقعہ کو بنیاد بنا کر کسی کا معاشی قتل عام اور نہ ہی کسی کا کاروبار بند کیا جائے،

جماعت اسلامی ہر قسم کی نفرتوں ،تعصب کو ختم کرنے کے لیے میدان میں موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میں سندھ حکومت کی خاموشی انتہائی مجرمانہ ہے ،لسانی بنیادوں پر جو تفریق پیدا ہورہی ہے اس آگ کو بجھانے میں کوئی کردار ادانہیںکررہی اور اس کی خاموشی کی وجہ سے افراتفری پھیلانے والوں کو موقع ملاہے۔ قومی مسائل کو ایک طرف کر کے تعصب اور لسانیت کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ہم ہر قوم ہر برادری سے یہ کہیں گے کہ وہ حکومت سے پوچھے کہ ہمیں ہمارے حقوق سے محروم کیوںرکھاگیا ہے ؟حکومت نے عوام کو کیادیا ہے،جاگیر دار وڈیرے اوربدعنوان سردار ونواب نے لوگوں کو غلام بناکررکھتے ہیں اور ان ہی کے نام پر سیاست اور لسانی اکائیوں میں تقسیم کرتے ہیں ،اپنی قوم اوربرادری کو ان کا حق دینے کے لیے تیار نہیں اور جب کوئی یہ کہے تو اس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔یہ بدترین جاگیر داری اور وڈیرہ شاہی کانظام قائم رکھنا چاہتے ہیں،لسانیت پھیلاتے ہیں اور لوگوں کو محکوم رکھتے ہیں ، اب ان سے چھٹکاراحاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔