لسبیلہ(صباح نیوز)صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کو قومی شاہراہ کے ذریعے ملانے والا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی شاہراہ پر واقع پل کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔ پل بہہ جانے کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ہزاروں مسافر بری طرح پھنس گئے۔
بلوچستان کے علاقوں اوتھل اور بیلہ میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا ہو گئی۔