کوئٹہ (صباح نیوز)تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ اور ڑوب میں 8 ڈیم ٹوٹ گئے ہیں جبکہ کان مہتر زئی کے ڈیم میں بھی شگاف پڑگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید سیلاب سے اب تک 77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے مختلف واقعات میں خانہ بدوشوں کی سیکڑوں جھونپڑیاں اور مویشیوں کے بہہ جانے کے ساتھ عورتوں اور بچوں سمیت 5 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق جبکہ 2 خواتین اور 3 بچے لاپتہ ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں امددی سرگرمیاں جاری ہیں۔