مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ


مستونگ)صباح نیوز)قومی شاہراہ پر ولی خان بائی پر نامعلوم افراد کا گاڑی پر فائرنگ فائرنگ سے 04 افراد موقع پر جان بحق 02افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

فائرنگ ایک قبائیلی شخصت کے گاڑی پر کی گئی۔ جان بحق افراد میں پیپلز پارٹی کا رہنما و قبائیلی شخصیت میر محمدخان ابابکی شامل ہے۔جان بحق افراد میں میر محمدخان کے سکورٹی گارڈز بھی شامل ہے ۔واقع کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر و دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے۔

مستونگ کے دونوں ہسپتال شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر مستونگ نے شدید زخمیوں کو مستونگ اور کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردیا ہے۔ شدید زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردیا ہے۔